طالب علموں کے لیےقواعد کا اعلان

ہماری ویب  |  Sep 10, 2014

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کی جانب سے تعلیمی سیشن 2014-15کے لیے گیارہویں جماعت ا میں تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں جو ایک ادارے سے دوسرے ادارے میں جانا چاہتے ہیں ان کے لئے شیڈول اور قواعد کا اعلان کردیا گیا ہے، سکھر تعلیمی بورڈ کی جانب سے اعلانئے کے مطابق طالب علموں کی منتقلی کے لیے دونوں تعلیمی اداروں کے پرنسپل کی این او سی ،تعلیمی بورڈ کا اجازت نامہ لازمی ہوگا ،طالب علم کو والد کے ٹرانسفر یا مستقل رہائش کی صورت میں جانچ پڑتال کے بعد سرٹیفیکیٹ دیا جائے گا ،مزید تفصیل کے مطابق ٹرانسفر سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دیے گیے شیڈول کے مطابق سکھر تعلیمی بورڈ کے سیکریٹری کو دی جاسکیں گی ٹرانسفر سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کے لیے 06 ستمبر تک فیس1000روپے جبکہ 7 اکتوبر سے 7 نومبر تک فیس2000 روپے ، 10 نومبر سے 5 دسمبر تک فیس3000 روپے جبکہ 8 دسمبر سے 15 جنوری 2014 تک فیس 5000 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More