بے نظیرشہیدیونیورسٹی لیاری میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز

ہماری ویب  |  Sep 03, 2014

بے نظیرشہیدیونیورسٹی لیاری میں چھٹیوں کے خاتمہ کے بعد 8 ستمبر 2014سے تمام شعبہ جات کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوجائے گا۔ یونیورسٹی کے ڈین آف فیکلٹی عبدالحسین شاہ بخاری کی صدارت میں تمام شعبہ جات کے سربراہان کااجلاس منعقدہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام شعبہ جات میں پڑھائے جانے والے مضامین کے ٹائم ٹیبل کو نوٹس بورڈ پرآویزاں کیا جائے تاکہ طلبہ وطالبات کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ جبکہ طلبا وطالبات کی سہولت کے لیے پوائنٹ کی بسیں بھی شیڈول کے مطابق چلیں گی اور تمام طلباوطالبات باقاعدگی کے ساتھ اپنی کلاسز اٹینڈ کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More