جی میل کے ویب ورژن میں اب طویل ای میل تھریڈز کی سمری کا حصول ممکن ہوگیا ہے،یہ فیچر آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے جی میل ایپ میں مئی 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا،اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیچر جی میل کے ویب ورژن میں بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گوگل کی جانب سے 2024 میں ڈاکس، شیٹس، سلائیڈز، ڈرائیو اور جی میل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی سمریز تیار کرنے کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔
اس مقصد کے لیے ان سروسز میں جیمنائی سائیڈ پینل کو شامل کیا گیا تھامگر اس کے لیے آپ کو ای میلز سمری کے آپشن پر خود کلک کرنا ہوتا ہے جو کہ ای میلز کے اوپر موجود ہوتا ہےمگر اب اس آپشن کی جگہ طویل ای میل کی سمری اوپر نظر آ جائے گی۔
گوگل کے اے آئی اسسٹنٹ کی جانب سے طویل ای میل تھریڈز میں موجود متعدد میسجز کے اہم نکات کو سمری کا حصہ بنایا جائے گا۔ اگر اس ای میل تھریڈ میں مزید میسجز موصول ہوئے تو سمری تیار ہونے کا عمل جاری رہے گا۔