تعلیمی اعلانات برائے 30/08/2014

ہماری ویب  |  Aug 30, 2014

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹر اور ڈپلومہ پروگرام 2014-15ء کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع کردی گئی ہے۔ ایسے طلبہ وطالبات جو اب تک اپنی داخلہ فیس جمع نہیں کراسکے ہیں وہ یکم سے3 ؍ستمبر تک دوپہر 3:30 سے7:30 بجے شام اپنی داخلہ فیس دفتر واقع ایڈمنسٹریشن بلاک تیسری منزل کمرہ نمبر54 میں جمع کراسکتے ہیں۔ ٭ایل ایل ایم کے سالانہ امتحانات 06 ستمبر سے شروع ہونگے۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایل ایل ایم سال اول / آخر کے سالانہ امتحانات 06 ستمبر سے22 ستمبر دوپہر 2:30 بجے سے شام5:30 بجے سینٹر آف آف ایکسلینس فار ویمن اسٹیڈیز جامعہ کراچی میں ہونگے۔ ٭ ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل پارٹ بی سپلیمنٹری امتحانات کے امتحانی فارم 8000 روپے فیس کے ساتھ 03 ستمبر تک جبکہ 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 10 ستمبر تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی سے الحاق شدہ نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے بی ڈی ایس تھرڈ پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانی فارم برائے 2014 ء 8000 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں 03 ستمبر تک جبکہ 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 10 ستمبر تک متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More