انٹر سال اول کے داخلوں میں 2ستمبر تک توسیع

ہماری ویب  |  Aug 27, 2014

انٹر سال اول کے داخلوں کے لئے قائم مرکزی داخلہ کمیٹی نے انٹر سال اول کے داخلوں میں تیسری بار 2ستمبر تک توسیع کردی ہے داخلوں کے لئے دستی اور آن لائن دونوں سندھ بنک کی شاخوں میں جمع کئے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے کراچی میں انٹر سال اول کے داخلوں کے لئے تشکیل دی گئی ناقص پالیسی کے باعث انٹر کے داخلے مکمل ہونے کے عمل میں خیر معمولی تاخیر ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے اب ستمبر کے پہلے ہفتہ میں بھی انٹر سال اول کی کلاسوں کا آغاز ناممکن ہو گیا ہے جب کہ ثانوی تعلیمی بورڈ اور صوبائی محکمہ تعلیم کے درمیان داخلہ فارم کی جانچ اور حاصل کردہ نمبروں کی جانب سے متعلقہ کالج بھیجنے کا معاہدہ طے پاگیا ہے 60ہزار اں لائن داخلہ فارم بورڈ پہنچائے جاچکے ہین تاہم معاہدے کا معاوضہ طے ہونا باقی ہے اب تک73011 آن لائن فارم جمع ہوئے ہیں جب کہ سندھ بنک کی شاخوں کو 63232 آن لائن داخلہ فارم جمع ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم کو 50ہزار فارم چھپوا کر بینکوں میں پہنچانے پرے جب کہ مزید 25ہزار چھاپے جائیں گے۔ ادھر سیکرٹری تعلیم کے دفتر میں آن لائن داخلہ فارم جمع کرانے کا رش برقرار ہے روزانی 100سے زائد طلبہ اں لئن فارم جمع کرانے یا غلطیوں کی درستی کے لئے آرہے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More