بی کام پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج

ہماری ویب  |  Aug 26, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام پرائیویٹ سال دوم اور(سال اول دوم باہم) سالانہ امتحانات برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن مریم رحمان بنت سعید الرحمن رول نمبر51070 ، دوسری پوزیشن فاطمہ بانو بنت عبدالغفور رول نمبر50835 اور تیسری پوزیشن نمرہ فاطمہ بنت افتخار احمد قریشی رول نمبر52014 نے حاصل کی۔ امتحان میں کل 8839 طلبہ شریک ہوئے، فرسٹ ڈویژن میں 123 ، سیکنڈ ڈویژن میں 113 اور تھرڈ ڈویژن میں 02 طلبہ کامیاب ہوئے، جبکہ کامیاب طلبہ کے نتائج کا تناسب 14.01 فیصد رہا۔ یہ نتائج ہماری ویب پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں-
 

Click Here For Result

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More