تعلیمی اعلانات برائے 26/08/2014

ہماری ویب  |  Aug 26, 2014

جامعہ کراچی کی رئیس کلیہ علم الادویہ پروفیسر ڈاکٹر غزالہ حفیظ رضوانی کے مطابق ’’گولڈن جوبلی آف فارمیسی‘‘ کی تقریب جمعرات 28 اگست کو صبح 10.30 بجے فارمیسی آڈیٹوریم میں منعقد کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر فیاض نے کہا ہے کہ اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر محمد قیصر پروگرام کی صدارت جبکہ مہمان خصوصی سردار یاسین ملک ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے/ بی کام / بی ایس سی اور امپروومنٹ آف ڈویژن بی اے/ بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کردی گئی ہے۔ طلبہ اپنے فارم2900روپے فیس کے ساتھ29ستمبر تک بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More