بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری پروگرام 2015 میں داخلوں کا اعلان

ہماری ویب  |  Aug 26, 2014

جامعہ سندھ کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کے مطابق جامعہ سندھ جامشورو اور اس کے تمام کیمپس میں بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری پروگرام 2015ء میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ داخلہ فارم سندھ بھر میں حبیب بینک لمیٹڈ کی مقرر کردہ برانچز سے مبلغ 1500 روپے کا چالان جمع کرکے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ میں داخلہ فارم 2 ستمبر سے 19ستمبر تک دستیاب ہونگے جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ26 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ طلبہ و والدین کی رہنمائی کے لیے تمام کیمپس اور فیکلٹیز میں اوپن ہاؤس8 سے10 ستمبر تک منعقد کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ماسٹرز ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے پری انٹری ٹیسٹ اتوار 19 اکتوبر جبکہ بیچلرز ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے پری انٹری ٹیسٹ اتوار 2؍نومبر کو علامہ آئی آئی کیمپس جامشورو اور تمام کیمپس میں منعقد ہونگے۔ داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ رش و پریشانی سے بچنے کیلئے اپنے داخلہ فارم جلد از جلدحاصل کرنے کے بعد جمع کراکر اسی وقت ایڈمٹ سلپ بھی حاصل کرلیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More