سرسید یونیورسٹی میں داخلوں کے عمل کا آغاز

ہماری ویب  |  Aug 23, 2014

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلوں کا عمل شروع ہو چکا ہے اور دس شعبوں میںداخلے کے لیئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22؍ ستمبر مقرر کی گئی ہے۔سرسید یونیورسٹی کے چانسلر انجینئر محمد عادل عثمان نے یونیورسٹی کی روایت کے مطابق ہمیشہ کی طرح اس سال بھی داخلوں کے عمل کو شفاف بنانے پر زور دیا اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ 22؍ستمبر کے بعد داخلہ فارم بالکل وصول نہ کئے جائیں کیونکہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع قطعی ممکن نہیں ہے۔اس سال سرسید یونیورسٹی کا رجحان ٹیسٹ 28؍ستمبر کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔انھوں نے انتظامات پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرسیدیونیورسٹی میں ہمیشہ کی طرح اس سال بھی داخلے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید حسن رضوی نے سیکوریٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ http://www.ssuet.edu.pk سے بھی ڈائون لوڈ کیا جا سکتا ہے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More