تعلیمی اعلانات برائے 16/08/2014

ہماری ویب  |  Aug 16, 2014

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام (2014-15)کی داخلہ فہرست جاری کی جاچکی ہے۔جاری کردہ داخلہ فہرست میں جن امیدواروں کے نام آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 22 اگست 2014 ء تک ڈین فیکلٹی آف آرٹس کے کونسل روم میں دوپہرساڑھے تین تاشام ساڑھے سات بجے تک جمع کراسکتے ہیںجبکہ ڈونرنشستوں پر داخلے کے خواہشمند ڈونر نشستوں کے داخلہ فارم22 اگست تک ڈائریکٹر ایڈمیشن کمیٹی کے آفس واقع انتظامیہ بلاک سے حاصل/جمع کراسکتے ہیں، علاوہ ازیں ایسے طلبا وطالبات جوجاری کردہ داخلہ فہرست سے مطمئن نہیں ہیں وہ بھی22 اگست 2014 ء تک یونیورسٹی میں واقع یوبی ایل کیمپس برانچ سے 500 روپے کے عوض کلیم فارم حاصل/ جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ قابل جوازکلیم فارم کی حتمی فہرست 25 اگست 2014 ء کو جاری کردی جائے گی۔جبکہ تدریس کا آغاز بھی 25اگست سے ہوگا۔ ٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیراہتمام ایک روزہ ورکشاپ ہفتہ 16؍اگست کومنعقد کیا جارہاہے۔ مذکورہ ورکشاپ ایسے افراد کے لئے جو ایک بامقصد زندگی گزارنا چاہتے ہیںان افراد اور طلبا وطالبات کے لئے بہت مفید ہوگا۔ورکشاپ کے ریسورس پرسن محمد فاروق علی ہونگے ۔ورکشاپ کے اوقات صبح نوبجے تاشام پانچ بجے تک ہونگے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More