نویں جماعت کی انرولمنٹ فیس 175 روپے فی طالب علم

ہماری ویب  |  Aug 09, 2014

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کی سیکریٹری مسز حور مظہر نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اُنہیں طلبا ءطالبات کے والدین کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہورہی ہیں کہ بعض اسکول نویں جماعت کے انرولمنٹ کی مقررہ کردہ فیس سے زائد فیس وصول کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کی فیس تمام فارمز پر لکھی ہوئی ہوتی ہیں مقررہ کردہ فیسوں سے زائد فیس وصول کرنا والدین اور طلبا کے ساتھ زیادتی ہے۔ لہذا والدین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ نہم جماعت کی انرولمنٹ فیس صرف ۵۷۱ روپے فی طالب علم ہے جبکہ انرولمنٹ فارم کی فیس ۰۴ روپے ہے اس سے زیادہ رقم کسی صورت میں ادا نہ کی جائے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More