مہران یونیورسٹی کے امتحانات 11 اگست سے ہونگے

ہماری ویب  |  Aug 08, 2014

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں 04,05,06بیچز کے ساتویں اور آٹھویں ٹرم کے امتحانات بروز پیر 11 اگست سے دوپہر 2بجے سے شام 5بجے تک لئے جائینگے۔ مہران یونیورسٹی کے ناظم امتحانات کے اعلان کے مطابق مندرجہ بالا بیچزکے طلبہ کو امتحانات میں شرکت کا یہ آخری موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔دریں اثناء مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے سندھ کی سرکاری پبلک سیکٹر جامعات اور کالجز کے انگریزی شعبوں کے اساتذہ کا 5 روزہ تربیتی کورس 18 اگست سے شروع ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More