انٹر کے داخلے، 6 ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول

ہماری ویب  |  Aug 07, 2014

صوبائی محکمہ تعلیم شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انچارج شاہد ابڑو نے کہا ہے کہ صوبائی سیکرٹری تعلیم فضل پیچوہو کی ہدایت پر انٹر کے داخلوں کا نظام جدید اور شفاف بنانے کیلئے آئی ٹی عملہ روزانہ رات 12بجے تک سکریٹری تعلیم کے دفتر میں موجود رہتا ہے اب تک 6ہزار سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جبکہ ایک ہزار طلبہ نے بنکوں میں داخلہ فارم اور فیس جمع کرائی ہے۔ جنگ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے آئی ٹی انچارج نے کہا کہ غلطی کے امکان اور دہرائے جانے سے بچنے کیلئے ایک رول نمبر پر ایک ہی مرتبہ فارم بھرا جا سکتا ہے تاہم اگر کچھ غلطی ہو گئی ہے اور دوبارہ رول نمبر درج کرنا ہو تو ہمیں ای میل یا فون پر آگاہ کیا جا سکتا ہے روزانہ غلطیاں دور کرنے کیلئے ڈیڑھ سو سے زائد ای میل اور100سے زائد کالیں موصول ہو رہی ہیں اور دو سے تین منٹ کے اندر غلطیاں دور کر دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن طلبہ کو انٹرنیٹ اور پرنٹر کی سہولت نہیں وہ قریبی کالج سے دستی بنیادوں پر فارم بھر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹر میں آن لائن فارم کے ذریعے داخلہ پہلا تجربہ ہے اور لوگوں کے لئے نیاہے بتدریج لوگ اس کے عادی ہو جائیں گے اور مخالفت کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔ دریں اثناء صوبائی محکمہ تعلیم نے طلبہ کی مشکلات کے پیش نظر 50 ہزار داخلہ فارم اور بروشر چھپوانے کا فیصلہ کیا ہے جو 60 روپے میں دستیاب ہو گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More