تعلیمی اعلانات برائے 08/06/2014

ہماری ویب  |  Aug 06, 2014

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹرایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق ایوننگ پروگرام ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام (2014-15 ء ) میں داخلوں کے لئے ایڈمشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میںدودن کی توسیع کردی گئی ہے۔ایسے طلبہ وطالبات جوابھی تک اپنے داخلہ فارم حاصل یاجمع نہیں کراسکے ہیںوہ05 اور06 اگست کو داخلہ فارم صبح9:30 بجے تاشام 5:00 بجے سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پرواقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے جبکہ شام 5:00 تا7:00 بجے، جامعہ کراچی کیمپس میں واقع یوبی ایل بینک برانچ سے 1000روپے کے عوض حاصل وجمع کرائے جاسکتے ہیں ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی (پاس) کے سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 12 اگست 2014 ء تک 2650روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور4550/= روپے فیس برائے (سال اول ودوئم )کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ،جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے٭جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ بعنوان: ’’اسٹیج کے خوف کم کرنے کے طریقے ‘‘ 07 تا08اگست منعقد کیا جارہاہے۔مذکورہ ورکشاپ ہر اس شخص کے لئے مفید ہوگا جو اپنے اندر خود اعتمادی لانا چاہتے ہیں۔اس ورکشاپ کے ریسورس پرسن انجینئر شہزادنسیم ہونگے ۔ورکشاپ کے اوقات دوپہرڈیڑھ بجے سے شام چار بجے تک ہونگے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More