ایم فل اورپی ایچ ڈی میں داخلوں کی تاریخ میں13اگست تک توسیع

ہماری ویب  |  Aug 06, 2014

وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق ایم ایس/ ایم فل،ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی ، پی ایچ ڈی میں داخلوں کی تاریخ میں13اگست 2014تک توسیع کردی گئی ہے۔ایم ایس / ایم فل ،ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی ،پی ایچ ڈی میںفزکس، مائیکرو بائیولوجی،بائیو کیمسٹری، کیمسٹری، باٹنی،سوشل ورک، ماس کمیونیکیشن، بین الاقوامی تعلقات، اردو ، سندھی، زولوجی ،فارمیسی، ایجوکیشن اور کمیپوٹر سائنس،ایم فل/ ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی میںمیتھمیٹیکل سائنسز،اسپورٹس سائنس، انوائرمینٹل سائنس اور اسلامیات،پی ایچ ڈی میں قانون اور ایم ایس/ایم فل میں بزنس ایڈمنسٹریشن، اکنامکس اور عربی میں داخلوں کے خواہشمندامیدوار ایڈمن بلاک گلشن اقبال کیمپس میں واقع رجسٹرار آفس کے ریسیپشن کائونٹرسے فارم حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔ایم فل، ایم ایس میں داخلے کیلئے تمام شعبہ جات میں داخلہ ٹیسٹ لیا جائے گا، تمام شعبوں میں داخلوں کیلئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تمام مروجہ قوانین کا اطلاق ہوگا،ایم ایس/ ایم فل/ ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم بمعہ ٹیسٹ فیس2000 روپے اور برائے راست پی ایچ ڈی کے داخلہ فارم بمعہ ٹیسٹ فیس2500 روپے مقرر کی گئی ہے۔کسی اور ادارے سے تعلق رکھنے والے ملازمین اپنے ادارے کا این او سی داخلہ فارم کے ساتھ منسلک کریں۔ تمام داخلے میرٹ پر دیئے جائیں گے دیگر معلومات کیلئے متعلقہ شعبہ کے صدر سے رابطہ کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More