تعلیمی اعلانات برائے 07/22/2014

ہماری ویب  |  Jul 22, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کی جانب سے بی کام سال اول پرائیوٹ سالانہ امتحان برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق امتحان میں 5897 طلبہ شریک ہوئے جس میں سے 752 طلبہ کامیاب قراردیئے گئے ،جبکہ 5145 ناکام رہے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 12.75% فیصدرہا۔٭ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کے اعلامیے کے مطابق ایم بی اے (بینکنگ) ایوننگ پروگرام کا26 جولائی2014 ء کو ہونے والا داخلہ ٹیسٹ اب بروزاتوار 10 اگست 2014 ء کو مقررہ وقت اور مقام پر ہوگا۔واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ ماہ رمضان کے آخری عشرے اورعید کی تعطیلات کی وجہ سے اب بروز اتوار 10 اگست 2014 ء ؁ کو منعقد کیا جارہا ہے۔ایم بی اے بینکنگ اور دیگر شعبہ جات میں داخلے کی میرٹ لسٹ بروزبدھ 13 اگست 2014 ء کو شام 5:00 بجے سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر آویزاں اور جامعہ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی جائے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More