تعلیمی اعلانات برائے 21/07/2014

ہماری ویب  |  Jul 21, 2014

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹرایوننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام ماسٹراور ڈپلومہ پروگرام (2014-15 ء) میں داخلوں کے لئے ایڈمشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میںتین دن کی توسیع کردی گئی ہے۔لہذاخواہشمند طلبہ وطالبات داخلہ فارم 21 تا23 جولائی 2014 صبح8:30 بجے تاشام 4:00 بجے تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پرواقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے 1000/= روپے کے عوض حاصل اورجمع کرائے جاسکتے ہیں۔٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی نے ایک بارپھر بی اے/ بی کام/ بی اوایل(پرائیوٹ) اور امپرومنٹ آف ڈویژن (بی اے/ بی کام/ بی ایس سی) کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں11 اگست2014 ء تک توسیع کردی ہے۔رجسٹریشن فارم2900/= روپے فیس کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی نے ایک بارپھر بی اے/ بی کام/ بی او ایل (پرائیوٹ) اور امپرومنٹ آف ڈویژن (بی اے/ بی کام/ بی ایس سی) کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں11 اگست2014 ء تک توسیع کردی ہے۔رجسٹریشن فارم2900/= روپے فیس کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کی جانب سے ایک بارپھربی اے سال اول/ دوئم اور سال اول ودوئم باہم کے سپلیمنٹری امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 2050/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اورکمبائنڈ کے لئے 3650/= روپے کے ساتھ 21 جولائی 2014 ء تک متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے جبکہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More