میرپور خاص:میٹرک سائنس کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Jul 16, 2014

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے قائم مقام چیئرمین فصیح الدین خان نے میٹرک سائنس گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق دی سٹی اسکول جونیئر برانچ میرپور خاص کی طالبہ تخیت بنت محمد اشرف نے 778نمبر اور ساؤتھ سٹی مٹھی اسکول کے طالب علم دیوان ولد پریم نے بھی778 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ سینٹ مائیکل کانونیٹ ہائی اسکول میرپور خاص کی عالیہ آشا بائی بنت کیلاش کمار نے 776 نمبر لیکر دوسری دی میک سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری اسکول ڈگری کی طالبہ فردا بنت شفقت علی نے 773 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ میٹرک سائنس گروپ میں 28948 امیدواروں نے شرکت کی جن میں 2240 نے گریڈ اے ون 9454 نے گریڈ اے 26386 گریڈ بی اور 852 نے گریڈ ڈی میں کامیابی حاصل کی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More