مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے داخلہ ٹیسٹ 26اکتوبرکو ہونگے

ہماری ویب  |  Jul 02, 2014

مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کی زیر صدارت سال 2014-15بیچ کے داخلہ ٹیسٹ سے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ داخلہ ٹیسٹ 26 اکتوبر 2014ءکو مہران یونیورسٹی جامشورو میں لیے جائیں گے اور داخلے کے خواہشمند امیدواروں اور ان کے ہمراہ آنے والے عزیز و اقارب‘ والدین‘ سرپرستوں کو بٹھانے کے لئے بہتر انتظامات کے علاوہ ایک روزہ کینٹین کا بندوبست بھی کیا جائیگا تاکہ امیدواروں کے ہمراہ آنے والے عزیز و اقارب‘ والدین اور سرپرستوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو جبکہ ٹیسٹ سینٹر تک رسائی کے لئے ٹریفک کی روانی کو آسان بنائے جانے کے اقدامات زیر غور آئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More