واٹس ایپ ایموجی ری ایکشن فیچر کو اب کالز تک توسیع

سچ ٹی وی  |  Jul 13, 2025

واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نئے فیچرز پر کام کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ بہتر تجربہ فراہم کیا جاسکے۔

اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم میں کالز کے حوالے سے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین وائس اور ویڈیوز کالز پر ایموجیز کے ذریعے جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔

اس طرح کا ری ایکشن فیچر ابھی ٹیکسٹ یا وائس میسجز کے لیے دستیاب ہے۔

wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایموجی ری ایکشن فیچر کو اب کالز تک توسیع دی جا رہی ہے۔

درحقیقت صارفین اس فیچر کے تحت کالز کے دوران کسی بھی قسم کے ایموجی کو استعمال کرکے اپنے جذبات کا اظہار کرسکیں گے۔

ابھی یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں نظر آیا ہے اور وہاں بھی محدود افراد کو دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کی جانب سے کالز کے دوران جو ایموجیز استعمال کیے جائیں گے ان کے لیے ایک ریسنٹ یوز ری ایکشنز کا سیکشن موجود ہوگا جس سے صارفین کے لیے یہ جاننا آسان ہو جائے گا کہ وہ پہلے کونسے ایموجیز استعمال کرچکے ہیں۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا ممکن نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More