علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے عملی امتحانات 26 جون سے ہونگے

ہماری ویب  |  Jun 17, 2014

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2013ء میں پیش کئے گئے ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات 26 جون سے شروع ہوں گے۔ گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور، گورنمنٹ اسلامیہ کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد اور اسلام آباد میں اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس بلاک نمبر 4 میں یونیورسٹی لیب ایف ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات کے لئے سینٹرز مقرر کردئیے گئے ہیں۔ یہ اعلان اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر حامد خان نیازی نے کیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات جو 26 جون سے شروع ہونگے 11 جولائی تک جاری رہیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More