تعلیمی اعلانات برائے 06/16/2014

ہماری ویب  |  Jun 16, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سالانہ امتحانی فارم بغیر لیٹ فیس کے17 جون 2014ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 3000 روپے فیس برائے سال اول / دوم کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اور ایم اے سال اول / دوم کے سالانہ امتحان میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحان فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایم اے ڈبل ایم اے پرائیوٹ کے رجسٹریشن اور امپرومنٹ آف ڈویژن رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا ہے۔طلبہ اپنے فارم 2700 روپے فیس کے ساتھ 16 جون تک بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ پر جمع کراسکتے ہیں۔ ٭ جامعہ کراچی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت گریجویٹ اسٹوڈنٹس اور ریسرچ فیلو کیلئے ایک سپموزیم 23 جو ن کو منعقد ہورہاہے۔جس میں سیمینار کا انعقاد انتظام وانصرام اور کمرشلائزیشن کے لئے تزویراتی حکمت عملی اور مثبت تحقیقی اقدامات کی ضرورت و تقاضی جدید ٹیکنالوجی پر دسترس اور اس کے ذریعے ریسرچ کے مفاہم کا شعور اس سمپوزیم کے مقاصد میں شامل ہے۔ ٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام تین روزہ کورس تا25جون منعقد کیا جارہاہے۔مذکورہ کورس تاجرحضرات،انتظامی شعبے سے وابستہ افراد،اساتذہ اور طلبہ کے لئے بہت مفید ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More