درسگاہیں ہمارے نظریاتی قلعے ہیں

ہماری ویب  |  Apr 29, 2014

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ درس گاہیں ہمارے نظریاتی قلعے ہیں، ان کی حفاظت کرنا اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے یہ بات بین الاقوامی یونیورسٹی اسلام آباد، ریجنل دعوۃ اکیڈمی اور الکریم سیکنڈری اسکول کے اشتراک سے ہونے والے چار روزہ اسلامی تربیتی پروگرام برائے اساتذہ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ تعلیم کی بنیاد نظریہ حیات پر ہے اور اس کی بنیاد عین فطرت اور اسلامی فلسفہ پر ہے، اسلامی تعلیمی نظام میں تربیت کی بہت زیادہ اہمیت ہے، اسلامی تعلیمات میں حاکم اور محکوم کا کوئی تصور نہیں ہے، اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کی کردار سازی اور تربیت سازی میں بنیادی کردار ادا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ لارڈ میکالے کی رپورٹ کے مطابق برصغیر کے لوگ ناخواندہ ضرور تھے مگر جاہل نہیں تھے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیے گئے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More