اسکولوں کی غفلت کا شکار بننے والے طلبہ اور خصوصی فیصلہ

ہماری ویب  |  Apr 05, 2014

ثا نوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ایک اعلامیے میں یہ وضاحت کی ہے ، کہ ایسے تمام طلباء و طالبات جو اپنے اسکولوں کی غفلت کی بناء پر اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کرا سکے ہیں ۔ ان کے تعلیمی سال کو ضا ئع ہونے سے بچانے کے لئے طلباء و طالبات کے وسیع تر مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ ان طلباء و طالبات کو ضمنی امتحانات 2014میں شرکت کرنے کی خصوصی اجازت دی جائے گی ، جماعت نہم کے صرف ان طلباء و طالبا ت کے امتحانی فارم قابل قبول ہونگے جن کے انرولمینٹ فارم /رجسٹریشن فارم پہلے سے جمع ہیں ۔

یہ فیصلہ چئیرمین ثانوی تعلیمی بورڈ فصیح الدین خان نے بچوں کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے ، مگر ایسے تمام اسکولوں کے خلاف سخت ضابطے کی کارروائی کی جائے گی یہ اقدامات اسکولوں کے اس غیر ذمہ دارانہ رجحان کو روکنے کیلئے کئے جائیں گے تاکہ آئندہ طلبا ء و طالبات کو اس قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ساتھ ہی حالیہ امتحانات کے سلسلے میں بورڈ انتظامیہ کے ساتھ بہترین تعاون کرنے کے سلسلے میں تمام ادارے بشمول رینجرز و پولیس، کمشنر کراچی اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کا بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More