میٹرک بورڈ کراچی کے تحت سالانہ امتحانات اور مسائل

ہماری ویب  |  Apr 04, 2014

ثا نوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت جاری سالانہ امتحانات کے دوسرے روز صبح کی شفٹ میں انگریزی دوم (سائنس گروپ )جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل سائنس (جنرل گروپ )کے پرچوں کا انعقاد ہوا ۔

اس موقع پر چئیر مین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان کی خصوصی ہدایت پر بورڈ کی اسپیشل ویجیلینس ٹیموں نے ٹاؤن کی سطح پر مختلف امتحانی مراکز کے ہنگامی دوروں کے درمیان GGSS نمبر ۱ لانڈھی 5-1/2سے3طالبات، GGSS، 5-D،نیو کراچی سے 1طالبہ اپواء کورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی سے 1طالب علم اور علامہ اقبال گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکو ل ایف بی ایریا سے 14طلباء نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا جبکہ شگفتہ میموریل سیکنڈری اسکول اورنگی ٹاؤن سے 3طالبات اور Y.M.C.Aسیکنڈری اسکول ایوان صدر روڈ سے 4طلباء امتحانی مراکز سے امتحانی کاپیاں لے کر فرار ہوگئے ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

علاوہ ازیں بورڈکی ویجیلنس ٹیم نے ایک اطلاع پر مہران پبلک سیکنڈری اسکول پر چھاپہ مار کر ایک طالبہ کو پکڑا جو کہ جعلی ایڈمٹ کارڈ پر کلاس نہم پرائیویٹ کا امتحان دے رہی تھی ، طالبہ سے اس کی کاپی ضبط کرلی گئی ۔

دریں اثناء عزیز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی 1-1/2کے ہیڈ ماسٹر کی غفلت اور طلباء کے امتحانی فارم جمع نہ ہونے کی وجہ سے اس اسکول کے درجنوں طلباء نے صبح اسکول کے باہر احتجاج کیا اور لاء اینڈ آرڈرکی سچویئشن پیدا کردی اس صورت حال کے باعث چئیرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری بورڈ مسز حور مظہر اور ناظم امتحانات نعمان احسن نے طلبا ء کے بہتر مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر عزیز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول امتحانی مرکز کو ختم کرنے کا اعلان کیا اور عارضی طور پر قریبی موجود ملت گرلز سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر ۲ کی دوسری بلڈنگ کو امتحانی مرکز بنا دیا ، جس میں انگریزی دوم سائنس گروپ کا پرچہ لیا گیا اور ان کو اضافی وقت بھی دیا گیا یہ اقدام طلباء کے ذہنی انتشار اور والدین کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ۔ واضح رہے کہ عزیز گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول کورنگی 1-1/2امتحانی مرکز کے تمام امیدوار طلباء کے آئندہ پرچوں کا امتحانی مرکز گورنمٹ کمپری ہینسو بوائز ہائر سیکنڈری اسکول کورنگی نمبر 3 ہوگا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More