تعلیمی اعلانات برائے 03/04/2014

ہماری ویب  |  Apr 03, 2014

جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات سال آخر کے انڈسٹریل سائیکولوجی کے طلبہ کے کورس اسائنمنٹ کے ضمن میں ڈاکٹر فرح اقبال کے زیراہتمام سیمینار جمعرات 3 اپریل کو سماعت گاہ کلیہ فنون جامعہ کراچی میں ہوگا جس میں ڈاکٹر محمد قیصر بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن کے اسٹوڈنٹس ایگزیکٹو کونسل کے زیراہتمام انٹرن شپ فیئر 2014ء جمعرات 3 اپریل کو صبح ساڑھے 9 سے 4 بجے شام منعقد ہوگا۔ ٭جامعہ کراچی کے مشیر امورطلبہ ڈاکٹر انصر رضوی کے مطابق جامعہ کراچی کے تحت ’’علامہ اقبال شیلڈ‘‘ تقریری مقابلہ جو 8 اپریل کو ہونا تھا ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ ٭جامعہ کراچی کے سردار یٰسین ملک پروفیشنل ڈویلپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام تین روزہ ورکشاپ 8 تا 10 اپریل منعقد کی جارہی ہے۔ ساجدہ پروین اس ورکشاپ کی ریسورس پرسن ہوں گی۔ ٭وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقارالحق کے مطابق بی ایل، سال اول، سال دوم، ایل ایل ایم اور ایل ایل بی سال آخر، سالانہ امتحان 2013ء کے دہرائے گئے پیپرز کا آغاز جمعرات 3 اپریل سے ہوگا۔ تمام امتحانات کے اوقات دوپہر سے شام 5 بجے اور جمعہ ڈھائی سے ساڑھے پانچ ہے جبکہ امتحانی مرکز عبدالحق کیمپس بنایا گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More