تعلیمی اعلانات برائے 28/03/2014

ہماری ویب  |  Mar 28, 2014

جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات سال آخر کے انڈسٹریل سائیکولوجی کے طلبہ کے کورس اسائنمنٹ کے ضمن میں ڈاکٹر فرح اقبال کے زیر اہتما م ایک سیمینار بروزجمعرات 03 اپریل 2014ء کو سماعت گاہ کلیہ فنون جامعہ کراچی میں دوپہر2:00 تا5:00 بجے شام منعقد ہوگا،جس میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر بحیثیت مہمان خصوصی ،جبکہ رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر بحیثیت مہمان اعزازی شرکت کرینگے۔٭حیدرآباد میں ہیپاٹائٹس سے بچائو اور تشخیص کے لئے مفت کیمپ 29 مارچ کو صبح 11 بجے سے شام پانچ بجے تک ہالاناکہ نزد گھمن آباد میں منعقد ہوگا جس میں ماہر امراض جگر‘ آنت‘ معدہ اور ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت مشورے دیں گے۔ ٭ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے اپنے اعلامیہ میں بتایا ہے کہ میڈیکل آفیسرز اور وومین میڈیکل آفیسرز (کنٹریکٹ ) اسامیوں کے لیے عمرکوٹ‘ سانگھڑ‘ خیرپور‘ گھوٹکی‘ ٹھٹھہ /سجاول اور بدین اضلاع کا ڈومیسائل رکھنے والے درخواست گزاروں کا تحریری امتحان 29 مارچ 2014 ء کو صبح دس بجے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو میں لیا جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More