تعلیمی اعلانات برائے 27/03/2014

ہماری ویب  |  Mar 27, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں بغیر لیٹ فیس کے توسیع کردی گئی ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 04 اپریل 2014 ء تک 2700/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم کے ساتھ بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔٭جامعہ کراچی کے شعبہ علوم اسلامیہ کے تحت جمعرات 27 مارچ2014 ء کو تقابل ادیان کے عنوان سے توسیعی لیکچرز کا انعقاد کیا گیا ہے جس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز ،پروفیسر ڈاکٹر محمد شکیل اوج کرینگے۔٭جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیراہتمام2روزہ ٹریننگ ورکشاپ بعنوان ’’ریسرچ میتھڈولوجی‘‘ پیر31 مارچ 2014 ء کو صبح 9:15 سماعت گاہ کلیہ فنون میں منعقد ہوگی۔٭جامعہ کراچی کے سردار یٰسین ملک پروفیشنل ڈویلپمنٹ فیسیلیٹز کے زیر اہتمام ’’پرسنل مینجمنٹ اینڈ پرفارمنس اپریزل‘‘ کے موضوع پرتین روزہ کورس یکم اپریل سے شروع ہورہا ہے۔٭ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم باٹنی کے پریکٹیکل امتحانات 2013 ء برائے (Left Over Candidates ) یکم تا04 اپریل 2014 ء صبح 9:30 تا12:30 بجے دوپہرشعبہ باٹنی میں منعقد ہونگے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More