سندھ یونیورسٹی:ایم اے ،سیاسیات اسلامک کلچر اور دیگر کے امتحانات کے نتائج

ہماری ویب  |  Mar 27, 2014

جامعہ سندھ جامشورو کے ناظم امتحانات (سالانہ) کی طرف سے ایم اے (پریویس) سالانہ امتحان 2013ء کے اقتصادیات‘ پولیٹیکل سائنس‘ اسلامک کلچر‘ سوشیالوجی‘ انگلش‘ سندھی‘ اردو‘ بین الاقوامی تعلقات‘ مسلم ہسٹری اور جنرل ہسٹری کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق امتحان میں ٹوٹل 9203 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 7824 پاس اور 859 امیدوار فیل قرار دیئے گئے جبکہ 196 امیداواروں کے نتائج مختلف وجوہات کی بناء پر روک دیئے گئے ہیں اور 322 امیدوار غیر حاضر رہے تاہم امتحان میں کامیابی کا مجموعی تناسب88 فیصد رہا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More