تحریک پاکستان کے حوالے سے انٹرکالجیٹ مقابلۂ معلومات

ہماری ویب  |  Mar 22, 2014

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے اعلان کیا ہے کہ تحریک پاکستان کے حوالے سے انٹرکالجیٹ مقابلۂ معلومات بروز جمعرات 27 مارچ 2014ء کو صبح ساڑھے نو بجے بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ کالجوں کے وہ تمام طلبا و طالبات جو مقابلہ میں شرکت کے خواہشمند ہیں اس مقابلہ میں شرکت کے لئے نامزدگی فارم اپنے کالج کے توسط سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں 26 مارچ تک جمع کرادیں اور نامزد طلباء و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ بورڈ کے آڈیٹوریم میں27مارچ کو صبح نوبجے مقابلے میں شریک ہوں انچارج ٹیچر کی موجودگی اور تعلیمی ادارے کی تصدیق شرکت کے لئے ضروری ہے۔ اول، دوم، سوم آنے والی ٹیموں کو انعامات اور سرٹیفکیٹس دیئے جائیں گے۔ سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے کالج کو ٹرافی بھی دی جائے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More