میٹرک ریگولر اور پرائیویٹ کے امیدواروں کی ڈیٹ شیٹ

ہماری ویب  |  Mar 21, 2014

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق 2اپریل سے شروع ہونے والے نویں دسویں جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ) کے امیدواروں کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نویں جماعت جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ،3 اپریل کو جنرل سائنس، 5اپریل انگریزی پرچہ اوّل، 8 اپریل ریاضی، 10 اپریل سندھی سلیس اور 12اپریل کو مطالعہ پاکستان کا پرچہ ہوگا۔ دسویں جماعت جنرل گروپ (ریگولر پرائیویٹ) 2اپریل انگریزی پرچہ دوم، 7اپریل اردو نارمل کورس، 9اپریل اسلامیاتْ/ اخلاقیات، 15 اپریل اسلامک اسٹڈیز، اسلامک ہسٹری، معاشیات، انتظام برائے اصلاح خانہ، 16اپریل بریل نظری ،عربی،فارسی،حساب خانہ داری اور متعلقہ مسائل ، 17 اپریل علم شہریت، علم بدن وحفظان صحت، تاریخ ہندوپاکستان،غذا او ر تعذیہ، کمپیوٹر اسٹڈیز،19 اپریل تجارتی جغرافیہ (اختیاری)، جغرافیہ، ملبوسات و پارچہ بافی، ۱22پریل آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ (نظری)، بچہ کی نشو و نماوخاندانی زندگی، جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More