ضمنی امتحانات میں ناکام طلبہ کیلئے امتحانی فارم جمع کرانے کا شیڈول

ہماری ویب  |  Mar 19, 2014

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے ناظمِ امتحانات محمد عمران خان چشتی کے جاری کردہ وٹیفیکیشن کے مطابق سال 2014 ء کے لئے کامرس اور ہیومنیٹیز گروپس کے وہ طلبا و طالبات جو ضمنی امتحان میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں ان کے لئے امتحانی فارمز جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ شیڈول کے مطابق مذکورہ امتحانی فارمز بروز بدھ 19 مارچ 2014 ء سے بروزجمعہ 28 مارچ 2014ء تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ تاہم 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 31 مارچ سے 03اپریل تک، 500روپے لیٹ فیس کے ساتھ 07 اپریل سے 10 اپریل تک اور ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ 11اپریل سے 15 اپریل 2014ء تک وصول کئے جائیں گے۔ وہ تمام طلبہ و طالبات جو اب تک امتحانی فارم کسی بھی وجہ سے جمع نہیں کراسکے وہ بھی ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنا امتحانی فارم جمع کرواسکتے ہیں جب کہ ریگولر اُمیدوار اپنے امتحانی فارمز اپنے متعلقہ کالج میں شیڈول کے تحت مطابق جمع کرواسکتے ہیں، تاریخ گزرنے کے بعد کوئی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More