تعلیمی اعلانات برائے 19/03/2014

ہماری ویب  |  Mar 19, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی ایس سی (پاس) سال اول ودوئم شماریات کے پریکٹیکل امتحانات (Left over candidates کے لئے) 26 تا29 مارچ2014 ء منعقد ہورہے ہیں۔ان امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ 250/= روپے فی پریکٹیکل کے اعتبار سے فیس بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی میں امتحان کے انعقاد سے قبل جمع کراسکتے ہیں۔٭وفاقی جامعہ اردو کے ناظمِ امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق کے اعلان کے مطابق بی کام سال اول و دوم (پرائیویٹ) کےسالانہ امتحان 2012 منعقدہ ستمبر2013 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امتحان میں 996 طلبہ رجسٹرڈ ہوئے جن میں سے 949 نے شرکت کی اور189طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی نتیجہ19.92فیصد رہا۔٭وفاقی جامعہ اردو کے ناظمِ امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق کے مطابق ایم ایس/ایم فل لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی،کیمیاء سمسٹر اول کے امتحانی فارم20مارچ تک عسکری بینک یونیورسٹی روڈ برانچ گلشن اقبال میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ طالب علم فارم اور فیس وائوچر حاصل کرکے متعلقہ شعبہ سے چیک کرواکر فیس بینک میں جمع کرائیں۔بینک وائوچر کا اوریجنل حصہ،جی آر ایم سی کا خط اور انرولمنٹ کارڈ کی نقل فارم کے ساتھ منسلک کریں اور فارم متعلقہ شعبہ سے تصدیق کرواکر رسید حاصل کرلیں۔امتحانی فیس3000 روپے جبکہ فارم کی قیمت30روپے مقرر کی گئی ہے٭جامعہ کراچی کے شعبہ فوڈسائنس اینڈ ٹیکنا لوجی کے تحت فوڈسیفٹی اینڈ کنٹرول کے حوالے سے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ شروع کیا جارہاہے جس میں غیرملکی غذائی ماہرین بھی تدریسی عمل کا حصہ ہوںگے۔یہ پروگرام برطانیہ کے رائل انوائر مینٹل ہیلتھ انسٹیٹیوٹ، اسکاٹ لینڈ سے منظور شدہ ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More