تعلیمی اعلانات برائے 13/03/2014

ہماری ویب  |  Mar 13, 2014

جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق ،بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی سے حسب قاعدہ تصدیق کئے جانے کے بعد05 طلبہ کے داخلے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔جن میں بی اے اوربی ایس سی آنرز(مارننگ وایوننگ پروگرام) سال 2014ء کے04 طلبہ شامل ہیں۔ ان طلبہ میںمریم ناصر بنت سید ناصر الدین احمد بی اے آنرز شعبہ اُردو،اکرام اللہ خان ولد نوراعظم خان بی ایس سی آنرز شعبہ جیولوجی ، محمد عارف انورولد محمد انور بی اے آنرزشعبہ جنرل ہسٹری ،ذیشان شاہ ولد نعمت شاہ بزنس اسکول (بی بی اے) اور سال 2012 ء (ایوننگ پروگرام) کی طالبہ مریم ناصر بنت سید ناصر الدین بزنس اسکول (بی بی اے)شامل ہیں۔٭جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام ایک سیمینار بعنوان’’کراچی کی سیاسی معاشیات‘‘ جمعہ 14 مارچ2014 ء کو صبح11بجے ڈین فیکلٹی آف آرٹس کونسل روم میں منعقدکیا جارہا ہے۔سیمینار سے معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر سید اکبر زیدی تجزیاتی جائزہ پیش کرینگے۔ ٭جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی اے ،بی ایس سی (پاس)سال اول ودوئم سالانہ سائیکولوجی(Left Over Examination 2013 ) کے پریکٹیکل 19 مارچ تا21 مارچ2014 ء شعبہ سائیکولوجی جامعہ کراچی میں ہونگے۔طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ ایڈمٹ کارڈ،شناختی کارڈ اور کالج سے تصدیق شدہ پریکٹیکل جنرل ضرور لائیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More