ہماری ویب | Mar 11, 2014
ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق اسٹرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں نویں ودسویں جماعت کے نظری امتحانات ۲ اپریل سے شروع ہو رہے ہیں اور عملی امتحانات اپریل کے آخری ہفتے میں منعقد ہوں گے۔ اس سلسلے میں ناظم امتحانات نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں نظری امتحانات کے انتظامات کو آخری شکل دی جارہی ہے اورعملہ شب و روز محنت کرکے امتحانات کی تیاریوں میں مصروف ہے۔نظری امتحانات کے فوری بعد تقریباً اپریل کے آخری ہفتے میں عملی امتحانات کا انعقاد ہو گا۔ اس سلسلے میں عملی امتحانات کے لیے ہیڈ، ایڈیشنل ہیڈ اور ڈپٹی ہیڈ کے ناموں کا تعین کمیٹی نے سینارٹی کی بنیاد پر کردیا ہے۔ نظری و عملی امتحانات کے پُر امن اور شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ بورڈ سے الحاق شدہ اسکو لوں کے سربراہان سے گزارش ہے کہ وہ عملی امتحانات کے حوالے سے اپنے اپنے اسکول میں طلباء کو تمام سہولتیں فراہم کریں۔ ناظم امتحانات نے مزید کہا کہ عملی امتحانات کے ہیڈ اور ایڈیشنل ہیڈ وڈپٹی ہیڈ دئیے گئے اپنے اپنے سیکٹر میں عملی امتحانات کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور اپنی رپورٹ ناظم امتحانات کو پیش کریں۔اسکول بورڈ کی طرف سے فراہم کردہ تاریخوں کو عملی امتحانات کرانے کے سختی سے پاپندہیں اگر کسی اسکول نے اپنی مرضی سے یا وقت سے پہلے عملی امتحان کروایا تو بورڈ کے قوانین کے تحت ایسے اسکولوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور نتائج منسوخ کردئیے جائیں گے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More