وٹامن ای کا استعمال انسانی صحت کے لیے کیوں ضروری ہے اور یہ اداکار اس کا استعمال باقاعدگی سے کیوں کرتے ہیں؟

اُردو وائر  |  Feb 01, 2022

وٹامن ای کیا ہے اور اس کا استعمال وٹامن ای ہماری غذا کا ایک اہم جز ہے یہ عام طور پر ہری سبزیوں ،سویابین آئل ، سورج مکھی کے تیل اور ہرے پتوں میں پائی جانے والی سبزیوں میں پایا جاتا ہے اس کا استعمال دو طریقوں سےکیا جاسکتا ہے-وٹامن ای کا آئل چہرے کی خوبصورتی اور عمر کے اثرات کو روکنے کے لیے لگایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ خوبصورتی بڑھانے والی تمام کریموں کا یہ لازمی جز ہوتا ہے- اس کے علاوہ اس کو کھانے کے کیپسول کی صورت میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صحت کے کئی مسائل کا حل ہوتا ہے عام طور پر 400 ملی گرام کا ایک کیپسول دن بھر کے لیے کافی ہوتا ہے اور اس کو صبح ناشتے کے دس منٹ کے بعد لینا مفید ہوتا ہے- وٹامن ای کے فوائد 1: عمر کے اثرات کم کرتا ہے رات کے وقت سونے سے قبل چہرے کو صاف پانی سے دھونے کے بعد وٹامن ای والے تیل کے چند قطرے کسی بھی کریم میں شامل کر لیں اور اس کو نرمی سے چہرے پر لگا دیں- اس سے ایک جانب تو جلد کی چمک دمک میں اضافہ ہوتا ہے جب کہ دوسری جانب یہ چہرے کی جلد کو نم کر کے جھریوں کے بننے کے عمل کو روکتا ہے- : چہرے پر بننے والی چھائیوں کا خاتمہ کرتا ہے جلد پرپگمنٹ کی زیادتی کے سبب عام طور پر چھائیاں پڑ جاتی ہیں جن کو دور کرنے کے لیے وٹامن ای کو وٹامن سی کے ساتھ ملا کر چہرے پر لگانے سے نہ صرف چہرے پر موجود داغ دھبوں کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ایکنی میں بھی کمی واقع ہوتی ہے- 3: قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے وٹامن ای کے کیپسول کا استعمال انسانی جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے اور اس کی قوت مدافعت کو بڑھا دیتا ہے- 4: بالوں کی صحت کے لیے خوبصورت اور گھنے بال مرد اور عورت دونوں کی شخصیت کے لیے ضروری ہوتے ہیں اس لیے اس کا استعمال بالوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے اور ان کو لمبا اور گھنا بناتا ہے- اس کے علاوہ یہ وقت سے پہلے بالوں کے سفید ہونے کے عمل کو بھی روکتا ہے- 5: دل کے دورے کے خطرات کو کم کرتا ہے وٹامن ای دل کی شریانوں کو خصوصی طاقت فراہم کرتا ہے اور اسی سبب اس کا استعمال دل کے دورے کے خطرے کو کم کر دیتا ہے- : کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے جو لوگ باقاعدگی سے اپنی جلد پر وٹامن ای کا استعمال کرتے ہیں ان کی جلد کو الٹراوائلٹ شعاعوں کا مقابلہ کرنے کی خصوصی طاقت مل جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کے اندر جلد کے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے- 7: اسقاط حمل کے خطرے کو کم کرتا ہے خواتین کے اندر ہارمون کے سبب ماہواری میں ہونے والی بے قاعدگی اور اسقاط حمل کے خطرے کو روکنے میں وٹامن ای اہم کردار ادا کرتا ہے یہ رحم کو مضبوطی فراہم کر کے اسقاط حمل کے خطرے کو روک دیتا ہے- 8: پٹھوں کو طاقت فراہم کرتا ہے عام طور پر بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ پٹھوں کی کمزوری ہو جاتی ہے جو جسم میں درد کا باعث بن سکتی ہے ایسی صورت میں وٹامن ای کا استعمال پٹھوں اور اعصابی نظام کو طاقت فراہم کرتا ہے اور دور کا خاتمہ کرتا ہے - 9: نظام انہضام کا مضبوط کرتا ہے انسانی جسم میں نظام انہضام کی درستگی اسے کئی بڑی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے وٹامن ای کا استعمال نظام انہضام کو درست رکھتا ہے- 10: جسم کو چاک و چوبند رکھتا ہے تھوڑا سا چلنے کے بعد تھکن محسوس کرنے والے لوگ وٹامن ای کی کمی کا شکار بھی ہو سکتے ہیں ایسے افراد وٹامن ای کا استعمال کریں اس سے نہ صرف وہ چاک و چوبند رہ سکتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ تھوڑا چلنے سے پیروں مین ہونے والے درد کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More