بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت

اے پی پی  |  May 20, 2024

برسلز۔20مئی (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے پر ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ سفارت خانے کی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم” ایکس ” پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں سوگوار خاندانوں اور ایران کے عوام کے ساتھ ہیں، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More