وزیراعظم شہباز شریف کاایران کے صدر اور دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پر (کل) ملک بھر میں سوگ کا اعلان

اے پی پی  |  May 20, 2024

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدرابراہیم رئیسی اور دیگر حکومتی شخصیات کے المناک انتقال پر (کل) منگل کو ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا ہے،پورے ملک میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر ایرانی معززین کے انتقال پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کل منگل 21 مئی 2024 کو پاکستان میں قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More