سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

اُردو وائر  |  Feb 01, 2022

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے کم ہوئی ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کے دام سوا لاکھ روپے سے نیچے آگئے ہیں۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 24 ہزار 900 پچاس روپے ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کا بھاؤ 258 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 7 ہزار 124 روپے ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 18 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 809 ڈالر فی اونس ہے

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More