معروف اداکار شبیر مرزا کا انتقال٬ مشہور ڈرامے کونسے؟

اُردو وائر  |  Sep 07, 2023

پاکستان ٹیلی وژن کے سینئر اداکار جناب "شبیر مرزا" طویل علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے-

مرحوم شبیر مرزا کینسر جیسے موذی مرض کے عارضے میں مبتلا تھے ، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی۔ شبیر مرزا نے مشہور زمانہ ڈرامہ گیسٹ ہاؤس سمیت مختلف ڈرامہ سیریل مکی کھڑوں انگلینڈ، آغوش، چن ماڑا چڑیا میں مرکزی کردار ادا کئے جبکہ ان کی وجہ شہرت گیسٹ ہاؤس ڈرامے کا کردار تھا-

علاوہ ازیں انہوں نے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، آپ سب سے ان کیلئے فاتحہ کی درخواست ہے، اللہ پاک ان کو جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More