پاکستان پر قرض کتنا؟ اسٹیٹ بینک کا بڑا انکشاف

اُردو وائر  |  Sep 06, 2023

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حالیہ جاری کردہ اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ حکومتِ پاکستان کا قرض اس وقت کتنا ہو چکا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کا قرض جولائی میں 907 ارب روپے بڑھا ہے۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ جولائی 2023ء کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے ہو گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلامیے میں کہاہے کہ حکومت کا قرض ایک مہینے میں ڈیڑھ فیصد بڑھا ہے۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب روپے مقامی قرض ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More