تربوز اچانک پھٹنے کیوں لگے؟ وجہ حیران کن

اُردو وائر  |  Sep 05, 2023

امریکہ اس وقت ایک انتہائی دلچسپ خبر نے سوشل پر تہلکہ مچا رکھا اور ہر کوئی اس خبر کو سن کر حیران ہے- خبر کچھ یوں ہے کہ امریکہ کے کئی شہریوں نے سوشل میڈیا پر شکایت کی ہے کہ ان کے خریدے گئے تربوز خود بخود پھٹ رہے ہیں۔

تاہم فوڈ نیٹ ورک ڈاٹ کام نامی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ بعض امریکی علاقوں میں ایک خاص قسم کا جراثیم تربوز میں داخل ہوجاتا ہے۔ جب یہ جرثومہ تربوز کے اندر ہوتا ہے تو یہ اس کی جزیات میں حل ہو کر ابال کی صورتحال پیدا کرتا ہے۔

دوسری جانب ان علاقوں میں مسلسل بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اس جرثومے کو طاقت حاصل ہوتی ہے کی وجہ سے متاثرہ تربوز پھٹ جاتا ہے۔

تاہم ڈاکٹر اسٹیو رائنرز کے مطابق پھپھوندی بھی ایک ایسی چیز ہے جس کے لگنے کی وجہ سے بھی تربوز پھٹ جاتے ہیں۔

اس موقع پر فلوریڈا کی ایمیلی ڈربن نامی خاتون نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے بڑے اسٹور سے تربوز خریدا تھا۔ ایمیلی کے یہاں کچن میں رکھا ہوا تربوز خود بخود پھٹ گیا جس میں سے سفید جھاگ نکلا اور قے کے جیسی بو آنے لگی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More