حریم شاہ کے شوہر سے متعلق بڑی خبر آگئی

اُردو وائر  |  Sep 05, 2023

گزشتہ دنوں اغواﺀ ہوجانے والے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ واپس گھر پہنچ گئے۔ ان کی واپسی کی تصدیق خود بلال شاہ کی والدہ شہزادی بیگم نے کی ہے۔

شہزادی بیگم کے مطابق بلال شاہ چند روز قبل رات 12 بجے گھر سے لاپتہ ہو گئے تھے۔ جبکہ حریم شاہ کی جانب سے اس گمشدگی کو اغواﺀ قرار دیا گیا تھا

بلال شاہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ جب سے بلال شاہ نے واپس آنے کے بعد اب تک کچھ نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ویڈیو بیان میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ میرے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔ حریم شاہ نے کہا تھا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More