لیبیا: معمر قذافی کا ہم شکل کو دیکھ کر لوگ دنگ

اُردو وائر  |  Sep 04, 2023

لیبیا کے شہری اپنے سابق سربراہ معمر قذافی کے ہم شکل کو دیکھ کر دنگ رہ گئے اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرنے لگے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا میں معمر قذافی کا ہم شکل اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جبکہ اس کی ویڈیو بھی وائر ہو رہی ہے۔

لیبیا کے دارالحکومت میں موجود اس شخص کی شکل کے علاوہ اس کے بال، چال ڈھال اور انداز بھی معمر قذافی سے ملتا جلتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس شخص کو دیکھ کر کئی لوگوں نے سیاسی نعرے لگائے اور اس کے ساتھ پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More