نواز شریف کی وطن واپسی - تاریخ آگئی

اُردو وائر  |  Sep 04, 2023

نواز شریف کی وطن واپسی کا پلان تیار کر لیا گیا ہے جبکہ تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے-

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف 15 اکتوبر کو لندن سے لاہور کے لیے روانہ ہوں گے-

نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لیے ٹاسک سونپ دیا- چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز استقبالی معاملات کے نگرانی کریں گی- اس کے علاوہ استقبالی جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شریک کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے

یہ بات واضح رہے کہ اس سے قبل یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ وہ اسلام آباد آئیں گے تاہم اب مقام تبدیل کر دیا گیا ہے- اس کے علاوہ نواز شریف خصوصی طیارے کے بجائے عام پرواز کے ذریعے ہی سفر کرتے ہوئے لاہور پہنچیں گے-

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More