بجلی کے بلوں میں ریلیف کی بڑی خبر

اُردو وائر  |  Sep 04, 2023

عوام کے پرزور احتجاج کے بعد ریلیف کی خبر کی صورت میں ایک خوشخبری سامنے آنے کا امکان ہے- جی ہاں نگراں حکومت کی بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ بات چیت شروع کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں 300 یونٹ تک کے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی آنے کا امکان ہے۔

60 سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی، بجلی پر ریلیف دینے کا معاملہ آئی ایم ایف کی رضامندی سے مشروط ہے۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کے بلوں کو مؤخر کرنے کی پاکستان کی درخواست پر اب تک مکمل طور پر منظوری نہیں دی۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More