جیت کس کی، بشریٰ انصاری اور شائستہ لودھی نے بتا دیا

اُردو وائر  |  Sep 02, 2023

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور شائستہ لودھی نے بتا دیا کہ آج کا پاک بھارت میچ کون جیتنے والا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں بشریٰ انصاری اور شائستہ لودھی کو نجی تقریب میں سفید اور سُنہرے رنگ کے امتزاج کے لباس میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تقریب کے دوران جب اداکاراؤں سے ایشیا کپ کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت میچ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو اشنا شاہ نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا جبکہ لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہمیں اس سے زیادہ کیا چاہیے ہوگا کہ پاکستان جیت جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اور کیا مل رہا ہے، دنیا میں کم از کم ہم ایک میچ ہی جیت جائیں۔

اس موقع پر اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی کا جوش دیدنی تھا، انہوں نے پورے یقین کے ساتھ کہا کہ ہم (پاکستان) جیت رہے ہیں۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More