پاک بھارت کی ٹیمیں میدان میں اور ٹاس کون جیتا؟

اُردو وائر  |  Sep 02, 2023

آج ایشیا کپ کے میچ وہ دو ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گے جن کا مقابلہ دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین بیتاب رہتی ہیں- جی ہاں آج پاک بھارت کرکٹ میچ کا بڑا ٹاکرا ہے-

اس وقت پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پالی کیلے اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔ اور ٹاس بھی ہوگیا جو کہ انڈیا نے جیتا ہے اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے؟

تاہم 2 بجے ٹاس کرنے کرنے بعد میچ ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب پاک بھارت ٹاکرے کو دیکھنے کے لیے شائقین بھی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

کچھ دیر قبل پالی کیلے اسٹیڈیم میں ایک بار پھر بوندا باندی شروع ہونے پر وکٹ کو کور کر دیا گیا تھا-

بھارت کے خلاف آج بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف میچ کھیلیں گے۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More