سرکاری ملازم ہیلمٹ پہن کر کام کرنے پر مجبور٬ ویڈیو وائرل

اُردو وائر  |  Sep 01, 2023

بھارت کے علاقے تلنگانہ میں ایک خستہ حال عمارت میں کام کرنے والے سرکاری ملازمین نے موٹر سائیکل ہیلمٹ پہن کر کام کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ چھت سے گرنے والے ملبے سے وہ اپنے سروں محفوظ رکھ سکیں۔

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے ’ڈویلپمنٹ آفس‘ میں کام کرنے کے دوران موٹر سائیکل ہیلمٹ پہنے ہوئے کئی مرد ملازمین کی ایک ویڈیو بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈیولپمنٹ آفس کو دیہاتیوں کو انٹرنیٹ دے کر اور انفراسٹرکچر بنا کر ضلع کو ترقی دینے کا کام سونپا جاتا ہے، لیکن کام کی جگہ اتنی خوفناک حالت میں ہے کہ ملازمین کو گرنے والے ملبے سے خود کو بچانا پڑتا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق سیمنٹ کا ایک سلیب چھت سے گرنے کے باعث ایک ملازم کے دماغ کو نقصان بھی پہنچ چکا ہے جس کے بعد ہی عملہ دفتر کے لیے محفوظ عمارت میں منتقلی کا مطالبہ کر رہا ہے۔

نیوز نائن کے مطابق منڈل پریشد ڈیولپمنٹ آفس کی چھت پچھلے سال سے ٹپک رہی ہے اور اب خستہ حالت میں ہے۔ نمی چھت کے ٹکڑے گرنے کا سبب بن رہی ہے، اور ملازمین کے پاس کسی طرح سے خود کو بچانے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔

اس مہینے کے شروع میں ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، تلنگانہ کے جگتیال ضلع کے سرکاری عہدیداروں نے اعلان کیا کہ ڈیولپمنٹ آفس میں کام کرنے والوں کو 'جلد ہی' دوسری عمارت میں منتقل کردیا جائے گا۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More