پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

اُردو وائر  |  Sep 01, 2023

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 300 روپے سے زائد ہوگئی۔ پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 305 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 84 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور ہوگا۔

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More